
ہندوستان کی چینی سرحد پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ: ماہرین کی جنگ کی تنبیہ
چین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر متنازعہ علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی ہے۔ چینی فوج (پیپلز لبریشن آرمی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینگیانگ تساؤ جھیل کے نزدیک شینپاؤ پہاڑی کے علاقے میں داخل ہوئے اور بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان چینی فوج نے تنبیہ کی ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحد پرا شتعال انگیزی سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔
واضح رہے کہ 45 برس میں پہلی بار اس خطے میں فائرنگ کی گئی ہے، ایک معاہدے کے تحت اس علاقے میں بھارت اور چین نے کسی قسم کا بارودی اسلحہ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔ تاہم ہندوستان اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جس پر چینی فوج کے ترجمان نے خبر دار کیا ہے کہ ایل اے سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے اور فائرنگ کرنے والے اہل کاروں کو سزا...