آئس لینڈ میں آتش فشاں نے لاوا اُگل دیا: علاقےمیں گزشتہ ایک سال کے دوران زلزلے کے 40 ہزار چھوٹے جھٹکے درج ہوئے
آئس لینڈ میں دارالحکومت سے صرف 20 میل کی دوری پر واقع آتش فشاں پھٹ گیا ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=1591514964571078
اطلاعات کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قبل علاقے میں متعدد درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
انتظامیہ نے فوری ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی تھی، تاہم اب ہوائی کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری پر پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پروازیں فضاء میں موجود راکھ کے بادلوں کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔
سماجی میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں لاوے کو بہتے اور شہر کے انتہائی قریب سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے پیشکی تیاری شروع کر دی ہے، بین الاقوامی ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ہر قدم پر مؤثر اقدام کو یقینی بیانا جا سکے۔
https://twitter.com/aslaugarna/status...