آئس لینڈ میں دارالحکومت سے صرف 20 میل کی دوری پر واقع آتش فشاں پھٹ گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قبل علاقے میں متعدد درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
انتظامیہ نے فوری ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی تھی، تاہم اب ہوائی کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری پر پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پروازیں فضاء میں موجود راکھ کے بادلوں کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔
سماجی میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں لاوے کو بہتے اور شہر کے انتہائی قریب سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے پیشکی تیاری شروع کر دی ہے، بین الاقوامی ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ہر قدم پر مؤثر اقدام کو یقینی بیانا جا سکے۔
شہریوں کو تصاویر اور ویڈیو کے لیے ایک خاص حد سے دور رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ کہ ماہرین ارضیات نے گزشتہ ایک میں علاقے میں 40 ہزار سے زائد زلزلے کے چھوٹے جھٹکے درج کیے ہیں، تاہم اب ماہرین کا کہنا ہے کہ لاوا اگلنے سے کسی بڑے زلزلے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔