آئی فون بچوں سے جنسی عمل کا فحش مواد رکھنے والے امریکیوں کی حکومتی اداروں کو شکایت کرے گا: نجی حقوق کے ماہرین کی منصوبے پر کڑی تنقید، مستقبل میں دائرہ بڑھنے کے خوف کا اظہار
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور حکومت نے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت بچوں سے جنسی عمل کی ویڈیو اور تصاویر رکھنے والوں یا بچوں کے جنسی استحصال پر نظر رکھنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ آئی فون امریکہ میں موجود تمام آئی فونوں میں موجود ڈیتا کی چھان بین کرے گا اور متذکرہ مواد ملنے پر اسکی نشاندہی کرے گا اور پھر انسانی معائنے سے گزارنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر متعلقہ فرد کو متعلقہ تحقیقاتی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔ نیورل میچ نامی خود کار نظام موبائل فونوں میں مواد کی چھان بین کے لیے استعمال ہو گا۔
https://twitter.com/FT/status/1423302799333498887?s=20
ٹیکنالوجی ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں نے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مستقبل میں شدید خطرناک صورتحال اختیار کر جانے کے خوف کا اظہار کیا ہے۔ نجی زندگی کے حقوق کے ماہر ڈاکٹر میتھیو کا کہنا ہے کہ اس سے انسانی حقوق اور نجی مع...