آرمینیائی وزیراعظم نے کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود فوج کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا، فوج اپنے کام سے کام رکھے: وزیراعظم پیشنیان
آرمینیا میں اقتدار کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ جہاں منتخب وزیراعظم نیکول پیشنیان کے خلاف بڑھتی مزاحمت کے باعث فوج نے بھی کھلی مداخلت کرنا شروع کر دی ہے، اطلاعات کے مطابق فوج نے وزیراعظم پیشنیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جس پر سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
آرمینیائی فوج کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ملک میں بدنظمی کی بڑھتی صورتحال کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں، گزشتہ کچھ عرصۓ میں خارجہ معاملات میں ہونے والی غلطیوں نے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
واضح رہے کہ فوج کی جانب سے بیان صدر آرمِن سارکیسان کی جانب سے فوج کے نائب سربراہ کو برطرف کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کی سفارش وزیراعظم پیشنیان کی جانب سے کی گئی تھی۔ برطرفی کی سفارش کی وجہ جرنیلوں کی وزیراعظم پر روسی اسکندر میزائل کی جنگ میں ناکامی کے بیان پر تنقید کو مانا جا رہا ہے۔ و...