آسٹریا: کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بھاری اسلحہ برآمد، پولیس کا سکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی پکڑنے کا دعویٰ
آسٹریا پولیس نے کووڈ-19 پابندیوں کے مخالفین سے ہزاروں گولیاں، جدید اسلحہ اور تلواریں ضبط کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کووڈ-19 کے اقدامات کے شدید مخالف ہیں اور مبینہ طور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
آسٹریا کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور گھریلو تحفظ کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ویانا میں کچھ افراد سے بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے، اسلحہ بردار افراد کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم پولیس کو حاصل ہونے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد احتجاج کے دوران بدامنی پیدا کر کے سکیورٹی اداروں پر حملہ کرنے والے تھے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں سماجی میڈیا پر مجوزہ افراد کی گفتگو کو بھی شامل کیا جائے گا۔
https://twitter.com/KURIERat/status/139...