متعدد آسٹریلوی حکومتی عہدیداروں پر جنسی زیادتی و ہراسانی کا الزام: ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
آسٹریلیا میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کی جانب سے جنسی ہراسگی کے معاملات کو دبانے کے الزامات پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ خواتین کے حقوق کی تنظیمیں انصاف کے نام پر مظاہرے کر رہی ہیں اور عہدے داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/JoshButler/status/1371264448887844869?s=20
مظاہرین دارالحکومت میں پارلیمنٹ اور وزراعظم سیکرٹیریٹ کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں اور اٹارنی جنرل، وزیردفاع سمیت معاملے میں ملوث افراد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خواتین کے حقوق کی تنظیمیں معاملے کو صنفی تفریق کے طور پر بھی پیش کر رہی ہیں اور حکومتی انتظامی مسئلے سے زیادہ معاملہ صنفی تنازعہ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ خواتین مظاہرے میں "بہت ہو گیا" اور مردوں کے خلاف نعرے لگا رہی ہیں۔
خواتین کی تنظیموں کا الزام ہے کہ اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر نے 1988 یعنی 33 سال قبل ایک 16 سالہ...