آسٹریلیا میں شیطانیت بطور مذہب قبولیت کے قریب: اسپتالوں میں شیطانی علامت نصب
سیکولر نظریات کے تحت مذاہب اور عقیدے سے متعلق مغربی تہذیب میں پروان چڑھنے والی سوچ کے باعث شیطانی تعلیمات کو بھی ایک مذہب کا درجہ حاصل ہو رہا ہے۔ امریکہ میں شیطان کی عبادت کے مراکز سے شروع ہونے والا سلسلہ آسٹریلیا میں اسپتالوں تک پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا میں شیطانی گروہ کے ماننے والوں کی لابنگ کے باعث دائرے میں پانچ کونی ستارے یعنی شیطانی علامت کو دنیا کے بڑے مذاہب کی علامات کے ساتھ اسپتالوں میں نصب کیا جانے لگا ہے۔
معاملے پر عیسائی اور دیگر مذہبی حلقوں کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم شیطانیت کے ماننے والے حلقے اقدام کو بڑی کامیابی قرار دیے رہے ہیں۔ دوسری طرف لبرل حلقے اسے انفرادی و مذہبی آزادی قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا: کوئین لینڈ اسپتال میں شیطانیت بطور مذہب قبول
آسٹریلیا میں شیطانیت کے بجاریوں کا اگلا مطالبہ ہے کہ انکے روحانی قا...