گوگل اور فیس بک کو مقامی میڈیا کا مواد استعمال کرنے پر ادائیگیاں کرنا ہوں گی: آسٹریلیا کا مقامی میڈیا کے تحفظ کے لیے نیا قانون متعارف – برطانیہ میں معاہدہ پہلے سے موجود
آسٹریلیا نے فیس بک اور گوگل کو مقامی میڈیا کا مواد استعمال کرنے پر ادئیگی کا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے اسمبلی میں پیش کیے جانے والے قانون کے مطابق گوگل اور فیس بک کو مقامی میڈیا کے ساتھ انکا مواد استعمال کرنے پر آدائیگی کا معاہدہ کرنا ہو گا۔ قانون کے مطابق اگر دونوں فریقین معاہدہ کرنے میں ناکام رہے تو حکومت کی طرف سے تعینات کردہ عہدے دار مفاہمت کا کردار ادا کرے گا۔
دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے پہلے قانون پر دنیا بھر کے ٹیکنالوجی ماہرین کی نظریں ہیں۔ آسٹریلوی قانون دان اور رکن اسمبلی جوش فرائیڈنبرگ کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد آن لائن دنیا کو حقیقی دنیا سے روشناس کروانا ہے، اور مقامی میڈیا کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ قانون دانوں کے ساتھ مل کر قانونی مسودے کی قابل عمل شقوں کو ضرور زیر غور لائیں گے اور مقامی میڈیا کی ہر ممکن حمایت کریں گ...