ترکی کی اعلیٰ عدالت نے آیا صوفیہ کا مسجد کا رتبہ بحال کر دیا
ترکی کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے استنبول کی معروف سیاسی و تاریخی عمارت آیا صوفیہ کا مسجد کا رتبہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد یہاں عبادت کی اجازت ہو گی۔ ترکی جمہوریہ کے قائم ہونے کے بعد کابینہ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں آیا صوفیہ کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا تھا، جہاں کسی قسم کی عبادت کی اجازت نہ تھی۔ جس پر ترکی کی اعلیٰ انتظامی عدالت میں درخواست دائر تھی کہ 1934 میں ترکی کی کابینہ کی جانب سے آیا صوفیہ مسجد کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو ختم کیا جائے، اور اس کے مسجد کے رتبے کو بحال کیا جائے۔
عدالت نے نظر ثانی کی درخواست پر چند ہفتے قبل اپنے فیصلے کو محفوظ کیا اور آج بروز جمعہ، 10 جولائی 2020 کو فیصلہ سناتے ہوئے آیا صوفیہ میں عبادت کی اجازت دے دی ہے۔ یوں عدالت نے درخواست کو قبول کیا ہے اور آیا صوفیہ کے مسجد کے رتبے کو بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لک...