اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت ناکام: شہزادے سمیت 20 افراد گرفتار، علاقائی و عالمی طاقتوں کا پوری حمایت کا اعلان
اردن میں سکیورٹی اداروں نے مبینہ بغاوت کو کچلتے ہوئے شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو نظر بند اور دیگر شاہی خاندان کے افراد سمیت 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے مطابق کارروائی ہفتے کی رات کی گئی جس میں شاہی خاندان کے رکن شریف حسن بن زید اور باصم عواداللہ، سابق وزیر مالیات اور شاہی عدالت کے سربراہ سمیت متعدد اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی طور پر شہزادہ حمزہ بن حسین کے بارے میں بھی سمجھا جا رہا تھا کہ وہ بھی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں لیکن فوج کے سپہ سالار نے وضاحت میں بتایا ہے کہ شہزادے کو صرف اپنے گھر پر رہنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ باغیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ اردن سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملکی استحکام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
شہزادہ حمزہ کی جانب سے بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزادے کا کہنا ہے ک...