قابض صیہونی انتظامیہ نے اردن کا پانی روک دیا: پانی پر کشیدگی دیرینہ سیاسی مسائل کو بڑھائے گی، خطے کا امن مزید خراب ہو گا، ماہرین
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے عرب دنیا میں اپنے دیرینہ اتحادی ملک اردن کا پانی بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ قابض انتظامیہ کے سرغنہ نیتن یاہو نے اردن کی خشک سالی کے دوران پانی کی مقدار بڑھانے کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے تعلقات اچھے ںہیں چل رہے، جس کے باعث قابض انتطامیہ کے سرغنہ نے یک طرفہ طور پر اردن کا پانی روک دیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق حساس اداروں نے نیتن یاہو کو اردن کے ساتھ دیرینہ پانی کا معاہدہ توڑنے سے منع کیا تھا لیکن نیتن یاہو نے طاقت کے نشے میں نہ صرف معاہدہ توڑا بلکہ خشک سالی اور معاشی دشواریوں کے شکار عرب ملک کا پانی بھی روک دیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پانی جیسے حساس مسئلے پر صیہونی انتظامیہ کا فیصلہ خطے کے امن کو شدید مسائل سے دوچار کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ ا...