
ازبکستان میں والد کے دن کی جگہ یوم دفاع کیوں منایا جاتا ہے؟
محمد عباس خان - تاشقند (خصوصی نمائندہ آج روس)
یوم دفاع ازبکستان کی انتیسویں سالگرہ رواں سال بھی جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر صدر شوکت میر ضیائیف کا کہنا تھا کہ تہوار ہماری قوم کی حب الوطنی، قربانی، جوانمردی اور خلوص جیسی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ساری قوم خصوصاً افواج کو مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں یوم دفاع ایک بڑے قومی تہوار کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ایسا تہوار کی جس کی تاریخ سوویت دور سے جا ملتی ہے۔ سوویت یونین میں 23 فروری کو افواج کی تشکیل کا دن منایا جاتا تھا۔جسے عام طور پر مردوں کا دن مانا جاتا تھا، سوویت یونین میں تمام بالغ اور صحتمند مردوں پر فوجی تربیت اور خدمات لازم تھیں، تمام مرد سوویت فوج کا حصہ ہوتے تھے۔
یوں اس تہوار کے دن خواتین مردوں کو مبارکباد دیتی تھیں۔ بیٹیاں، مائیں، بہنیں، بیویاں اپنے والد، بیٹوں، بھائیوں اور خاوند...