افغانستان میں طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کی بحالی کا اعلان کر دیا، اشرف غنی کی دبئی میں سیاسی پناہ، امراللہ صالح کا آئینی صدر ہونے کا دعویٰ
افغانستان میں طالبان نے کابل کی کامیاب فتح کے چار دن بعد ہی حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔ قائم کردہ حکومت طالبان کے ماضی میں دعوؤں کے عین مطابق اسلامی شریعت کے مطابق ہو گی جسے امارات اسلامیہ افغانستان کا نام دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 102 برس قبل اسی دن برطانیہ بھی شکست کھا کر افغانستان سے نکل گیا تھا۔19 آگست کو افغانستان میں مغربی نوآبادیاتی کے خلاف فتح کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
حکومت قائم کرنے کا اعلان ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا، جس میں ترجمان طالبان نے ٹویٹر پر امارات اسلامیہ کا جھنڈا لہرایا۔
https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1428236041039880193?s=20
اس کے فوری بعد کی گئی ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/14282687700579287...