
اطالوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں دو امریکی سیاحوں کو عمر قید کی سزا
اطالوی عدالت نے پولیس افسر کو قتل کرنے کے جرم میں دو امریکی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 2019 کی گرمی کی چھٹیوں میں روم آنے والے دو امریکی سیاحوں کے خلاف منشیات خریدتے ہوئے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا مقدمہ قائم تھا، جس کے دفاع میں سیاحوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے اپنے دفاع میں مارا۔
بیس سالہ لی اور اکیس سالہ جبرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت تقریباً 2 سال جاری رہی، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کا ساتھ دیتے ہوئے دونوں مجمرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ جولائی 2019 میں روم میں دونوں امریکی نوجوانوں نے کوکین خریدنے کی کوشش کی، لیکن جب ڈیلر نے کوکین کی بجائے ان کو دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کیں تو وہ دونوں اس کا بیگ اڑا لے گئے۔ بعد میں ہتھیائے بیگ کے بدلے اپنے پیسے وصول کرنے کی غرض سے ملاقات کا وقت طے کیا، لیکن بیوپاری کے بجائے عام ل...