
افغانستان میں برطانوی خصوصی کمانڈوؤں کے جنگی جرائم کا ویڈیو ثبوت اچانک غائب: معاملہ عدالت چلا گیا
افغانستان میں برطانوی خصوصی کمانڈوؤں ایس اے ایس کے جنگی جرائم کے ویڈیو ثبوت اچانک تحقیقاتی ٹیم کے پاس سے گم گئے ہیں۔ معاملے کی تحقیقات جاری تھیں کہ قتل عام کی ویڈیو غائب ہوگئی اور شہادت کے لیے راضی گواہان بھی کسی جرم کی گواہی سے منکر ہو گئے ہیں۔
سیف اللہ یار کے خاندان کو ایس اے ایس کمانڈوؤں نے 2011 میں اسکے گاؤں میں بے دردی سے شہید کر دیا تھا، 2017 میں کابل میں معاملے کی تحقیقات شروع ہوئیں تو سیف اللہ نے برطانوی تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ فوجی اس کے ہاتھ باندھ کر اسے گھر سے دور لے گئے، گھر پر اسکا باپ، چچا زاد بھائی اور دیگر افراد موجود تھے، اچانک اسے گولیوں کے چلنے کی آواز آئی اور کچھ دیر بعد برطانوی فوجی چلے گئے، وہ واپس گھر گیا تو اسے گھر میں اسکے باپ اور دیگر اہل خانہ کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں۔
واقع کی ویڈیو امریکی فوجیوں کے جسمانی کیمرے میں محفوظ ہوئی تاہم جب اسے برطانوی فوجی...