طالبان اور غنی انتظامیہ میں امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق: پیشرفت پر تمام فریقین کا خوشی کا اظہار، زلمے خلیل زاد کا مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر زور
افغان امن مذاکرات میں طالبان اور غنی انتظامیہ کے درمیان لائحہ عمل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دوحہ میں عالمی نشریاتی اداروں سے گفتگو میں دونوں فریقین نے اس کا اعلان کیا۔
دوحہ میں طالبان کے سیاسی امور کے نمائندہ محمد نعیم نے کہا کہ دونوں فریقین نے مذاکرات کے لیے بنیادی اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے اور اب ان اصولوں کے تحت ہی مدعوں پر بات چیت ہو گی، اس موقع پر غنی انتظامیہ کے نمائندے نادر نادرے نے بھی انہی الفاظ کو دہرایا اور کہا کہ اصولوں پر اتفاق کے بعد معاملات پر بحث جلد شروع ہو جائے گی۔
افغان امن مذاکرات کے لیے نامزد خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے عیاں ہوتا ہے کہ دونوں فریقین امن مذاکرات کو کامیاب کر سکتے ہیں، اب فریقین سیاسی توازن اور جنگ بندی کے لیے آسانی سے آگے بڑھ سکیں گے، زلمے خلیل زاد نے مذاکراتی عمل کو تیز کر...