![افغان حکومت نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی پر پابندی لگا دی](https://aajrus.com/wp-content/uploads/2021/11/افغانستان-میں-غیر-ملکی-نقدی-پر-پابندی،-آج-روس.jpg)
افغان حکومت نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی پر پابندی لگا دی
امارات اسلامیہ افغانستان نے ملک میں تمام غیر ملکی نقدی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پالیسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور موجودہ مالی حالات کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ملکی مفاد میں ہے کہ تمام افغان بلا تفریق تجارت کے لیے ملکی نقدی استعمال کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جو کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔
ٹویٹر پر جاری باقائدہ بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پالیسی تمام شہریوں پر مساوی لاگو ہو گی، اس میں کسی تاجر، دکاندار، افسر یا شہری کی تفریق نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈالر جبکہ سرحدی علاقوں میں متعلقہ ملک کی نقدی استعمال کی جارہی تھی، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے مشکلات اور قائمقام حکومت کو تجارت کے حساب کتاب میں مشکلات کا سامنا تھا۔ طالبان نے ...