
اگر افغانستان سے دوبارہ خطرہ محسوس ہوا تو پھر حملہ کر دیں گے: تحفظات کا شکار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو وزیر برائے افواج کی یقین دہانی
برطانوی فوج کے وزیر افواج جیمز ہیاپی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انخلاء کے بعد بھی اگر برطانیہ یا اسکے اتحادیوں کو خطرہ محسوس ہوا تو دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ افغانستان سے کسی بھی خطرے کی صورت میں دوبارہ فوجیں بھیجنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور ایسا یکطرفہ طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔
افغانستان میں کچھ علاقے حکومتی کنٹرول کے باہر ہوتے ہیں، جہاں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں، انہی پناہ گاہوں سے برطانیہ اور اسکے اتحادیوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، اگر اب بھی ایسا ہوا تو برطانیہ یکطرفہ یا دوبارہ نیٹو افواج کے ساتھ حملہ کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا، ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں جیمز ہیاپی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام مستقل ہو، اور طالبان بھی اسکا پیداواری حصہ بنیں۔ برطانیہ بھی امریکی نقش قدم پر ستمبر تک ملک...