افغانستان میں طالبان کی پیش رفت جاری، صوبہ قندوز کا ۵واں بڑا شہر سرپل بھی قبضے میں لے لیا: کابل انتظامیہ کی شہر واپس حاصل کرنے کی کوشش میں عوامی مقامات پر بمباری
امارات اسلامیہ افغانستان نے قندوز کا پانچواں بڑا شہر سرِپل کا انتظام سنبھال لیا ہے جب کہ دوسری طرف غنی افواج نے شہر کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیےکارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ طالبان نے شہر کی بیشتر اہم سرکاری عمارات کا انتظام سنبھالنے کے بعد وہاں سے صدر اشرف غنی کے عسکری دستوں کو شہر سے باہر دھکیل دیا ہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں طالبان کے حامیوں کو شہر میں فتح کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ دیر بعد وہاں امریکی و غنی افواج کی جانب سے مقامی بازار پر بمباری سے ہونے والی تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے درجنوں شہری جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
https://twitter.com/NaseebKhanZ/status/1424274123824508928?s=20
اگرچہ طالبان نے قندوز کا مکمل انتظام سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کابل انتظامیہ نے ایک ویڈیو میں قندوز شہر کی گلیوں میں نامعلوم دشمن پ...