قائم مقام امریکی وزیر دفاع کا وزارت کے عملے کے نام خط: جنگ و جدل ہماری اقدار نہیں، افغانستان جنگ کو ختم کرنے کے لیےمعاونین بنیں
قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے بظاہر افغانستان سے تمام فوجی نکالنے کی تیاریاں شروع کر دی ہے، انکے ایک حالیہ پیغام میں اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ اگرچہ افغانستان میں مسائل حل نہیں ہوئے تاہم بالآخر تمام جنگوں کو ختم ہونا ہے۔
وزیر دفاع نے وزارت کے تمام ملازمین کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جس میں ہمیں اپنی صلاحیتیں انفرادی طور پر قائد بننے کے بجائے ایک معاون بن کر دکھانی ہیں، ہم ان میں سے نہیں جو جنگ و جدل کو پسند کرتے اور ہر وقت اس میں ملوث رہتے ہیں، بلکہ یہ رویہ ہمارے اور ہمارے آباواجداد کی اقدار کے خلاف ہے، تمام جنگوں کو ختم ہونا ہو گا۔
https://twitter.com/kristina_wong/status/1327491341648093184?s=20
محکمہ انسداد دہشت گردی سے ہنگامی طور پر وزیر دفاع تعینات ہونے والے نئے ذمہ دار ملر کو صدر ٹرمپ کے قابل اعتماد ساتھیوں میں گنا جاتا ...