
امریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکی
افغان طالبان نے ملک کی اندرونی سیاست پر جاری دنیا بھر کے منفی پراپیگنڈے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فی الحال کابل، امارات اسلامیہ افغانستان کے نشانے پر نہیں ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ اگر ستمبر میں معاہدے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج ملک سے نہ نکلیں تو انہیں قابض کے طور پر دیکھا جائے گا اور اسی کے مطابق طالبان کا ردعمل بھی ہو گا۔ بیان کی مزید وضاحت کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج میں فوجی، ٹھیکیدار اور وہ تمام عملہ شامل ہے جو حملے کا معاون ہے یا ہو سکتا ہے۔
ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور افغان عوام کو اس پر جوابی کارروائی کا مکمل حق ہو گا، عوام ملکی قیادت کے فیصلے کو ہی آخری مانے گی۔
غیر ملکی سفارتی عملے اور غیر ملکی سرکاری تنظیموں کے...