امریکہ عرصہ دراز سے ڈنمارک کے تعاون سے یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کر رہا: یورپی میڈیا کا الزام، اتحادی ممالک کا سخت برہمی کا اظہار، تحقیقات شروع
یورپی ذرائع ابلاغ میں امریکہ پر یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ناجائز امریکی سائبر سرگرمیوں سے متعلق انکشافات کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی خبروں کی تصدیق کی ہے بلکہ سی آئی اے کی اس سرگرمی میں ڈنمارک کی معاونت کا انکشاف بھی کیا ہے، سنوڈن کے بقول صدر جو بائیڈن بھی اس بارے میں اچھی طرح آگاہ ہیں۔
یورپی تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل اور صدر فرینک والٹر اسٹین میئر فہرست میں اول نمبر پر ہیں جن کی امریکی قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے جاسوسی کی گئی اور اس میں ڈنمارک کی دفاعی سروس (ایف ای ای) کی معاونت شامل رہی۔
ایڈورڈ اسنوڈن کے مطابق امریکہ نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ دیگر ممالک کے رہنماؤں کی جاسوسی بھی کرتا ہے، سنوڈن نے خاص طور پر انکشاف کیا ہے کہ انجیلا میرکل کے نجی فون تک پر امریکہ کو مکمل رسائ...