امریکہ کی خلائی سفر کے لیے روسی محتاجی برقرار: روسی خلائی ادارے کے سربراہ کا امریکہ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زوال کا طنز
امریکہ نے ایک بار پھر خلاء باز کو بین الاقوامی خلائی مرکز پر بھیجنے کے لیے روسی خدمات حاصل کی ہیں۔ امریکی اقدام پر روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے تبصرے میں کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی خلائی سفر کی سہولت کس قدر غیر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ 2011 سے امریکہ خلاء تک رسائی کے لیے روسی سویوز نظام کا استعمال کر رہا ہے، یعنی امریکہ خود حکومتی سطح پر اس اہم ترین سہولت سے قاصر ہے، اور اب سپیس ایکس کمپنی نجی سطح پر حکومت کو یہ سہولت دینے پر کام کر رہی ہے۔
سپیس ایکس کے بارے میں مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ دراصل اس کے پیچھے بھی بڑے امریکی سرمایہ کاروں کی لابی کا ہاتھ ہے، جو ٹیکس کے پیسوں کو اینٹھنے کے لیے خلاء کے اہم ترین شعبے میں بھی نجی سرمایہ کاری کی فکر کو پروان چڑھا رہی ہے۔
منصوبے کا پہلا کامیاب تجربہ 2020 میں ہوا تھا تاہم منصوبہ تسلسل سے کامیاب واپس نزول کے ہدف کو حاصل کرنے میں ن...