
امریکہ کی جانب سے نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کے اعتراف کے باوجود مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری: روس کی مزید 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد
امریکی محکمہ خزانہ نے روس-جرمنی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی روسی بحری کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن پر نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔
متعصب پروٹوکٹنگ یورپی انرجی سکیورٹی ایکٹ 2019 (پی ای ای ایس اے) کے تحت امریکہ نے 3 کمپنیوں اور 13 جہازوں پابندیاں عائد کی ہیں۔ قانون بحیرہ بالٹک میں روسی پائپ لائن کی تعمیر کو روکنے اور امریکی زیر اثر ممالک مثلاً یوکرین کو فائدہ پہنچانے کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔
روسی ادارہ برائے سمندری تحفظ مرسپاس پہلے ہی امریکی پابندیوں کا شکار ہے، اور اب کالنگراڈ کی مور ٹرانس سروس اور سمارا ہیٹ اینڈ انرجی پراپرٹی پر بھی پابندیاں عائد ک دی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے رواں ہفتے کے شروع میں وزارت خزانہ کے ذریعے پابندیوں کا اعلان کیا۔ یہ پابندی روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاروف اور امریکی وزیر خ...