امریکہ نے یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کے دعوے کی تردید کر دی، یوکرین کا بھی غلطی کا اعتراف، وضاحت جاری
یوکرین کو امریکہ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کا دعویٰ واپس لینا پڑ گیا ہے، یوکرینی عہدیداروں کے لیے معاملہ انتہائی حفت آمیز رہا جب انہیں جوش میں آکر دیے اپنے بیان کو واپس لینا پڑا۔ یہ غلط فہمی یوکرین کے صدر اور اس کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی گفتگو کے بعد پیدا ہوئی تھی۔
صدر بائیڈن کے ساتھ گفتگو کے بعد یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے نیٹو کی رکنیت کے طریقہ کار اور اسکے یوکرین کے لیے فوائد پر بات چیت کی ہے۔ جس پر روس کی طرف سے نہ صرف شدید مزاحمت سامنے آئی بلکہ روس نے عملی طور پر بھی بہت سے اقدامات کیے۔
تاہم واشنگٹن میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوکرینی حکام نے گفتگو کو غلط سمجھا، صدر بائیڈن نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ جس پر یوکرین کو بھی اپنے جاری کردہ بیان میں تبدیلی کرنا پڑی۔ یوکرینی حکام نے مزید وضاحت میں کہا کہ...