
امریکی تیل ترسیل کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ: ملک بھر میں پہیہ جام ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا
امریکہ کی سب سے بڑی پائپ بنانے والی کمپنی کولونیئل پائپ لائن پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فیکٹری میں پائپ کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے، کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام نظام بند کر دیاگیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صبح کمپنی نیٹ ورک میں مسائل دیکھنے کو ملے، جس کے بعد ایک نجی کمپنی سے مشاورت پر فوری سارا آئی ٹی نظام بند کر دیا گیا اور اب کمپنی جائزہ لے رہی ہے۔
کولونیئل کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی حملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کے نام درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔
کمپنی فی الحال کسی قسم کی تفصیل دینے سے انکار کر رہی ہے کہ حملہ کس نے کیا، کیوں کیا، کہاں سے کیا یا کس سائبر کمپنی سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کولونیئل نے فوری طور پر کام شروع ہونے کے متوقع وقت سے بھی آگاہ نہیں کیا جس کے باعث مارکیٹ میں ب...