امریکہ: 18 ریاستوں کی جوبائیڈن کی چار ریاستوں میں مشکوک فتح کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
متحدہ ہائے امریکہ کی اٹھارہ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ٹیکساس کی درخواست کی حمایت میں انفرادی درخواستیں دائر کر دی ہیں، درخواستوں میں انتخابات کے نتائج کا جوبائیڈن کے حق میں اعلان کرنے والی ریاستوں میں بدنظمی اور آئین کی خلاف ورزی کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔
درخواست دائر کرنے والی ریاستوں میں میسوری، الباما، آرکنساس، انڈیانہ، کنساس، لوزیانہ، مسیسپی، مونٹانہ، نبراسکا، شمالی ڈکوٹہ، اوکلاہومہ، جنوبی کیرولینا، جنوبی ڈکوٹہ، ٹنسس، اوٹہ، ایریزونا اور مغربی ورجینیا شامل ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاستیں نہیں چاہتیں کہ انکے شہریوں کی رائے اور آئینی حق کو دوسری ریاستوں کی بدنظمی کے باعث نقصان پہنچے، 30 صفحاتی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انکے شہریوں کے ڈالے گئے آئینی ووٹ اور دیگر ریاستوں میں غیر مصدقہ ووٹوں کی وقعت برابر نہیں ہو سکتی، یہ ا...