حکومت 16 لاکھ ڈالر چھپکلیوں کی دوڑ پر سرف کر رہی ہے لیکن شہریوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کا بل صرف 600$: برہم امریکی سینٹر نے 54 ارب ڈالر کے فضول کاموں کی فہرست جاری کر دی
امریکی سینیٹر رینڈ پال کی جانب سے حکومت کے سالانہ اخراجات کی تفصیل جاری کرنے پر امریکی سماجی میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ اخراجات میں چھپکلیوں کو دوڑ لگوانے جیسے غیر ضروری کاموں کے لیے لاکھوں ڈالر کا اسراف شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہ تھا کہ ان کے ادا کردہ ٹیکسوں کا پیسہ چھپکلیوں کو دوڑ لگوانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
سینٹر رینڈ پال نے لکھا ہے کہ 2020 کے فیسٹیوس تہوار کی رپورٹ پیش خدمت ہے، حکومت نے مجموعی طور پر 54 ارب ڈالر کی رقم فضول کاموں پر ضائع کی ہے۔
https://twitter.com/RandPaul/status/1341530880557375490?s=20
سینٹر پال نے حکومت کے بڑے فضول کاموں کی فہرست میں سے 10 کی ایک فہرست بنائی ہے، جس میں قومی ادارہ برائے صحت کو 20 لاکھ ڈالر اس تحقیق کے لیے دیے گئے کہ گرم پانی کے ٹب میں نہانے سے اعصابی دباؤ کم ہوتا ہے یا نہیں؟ یوں...