
نسلی تعصب امریکہ کے بنیادی ڈھانچے اور غیردستاویزی آئین/روایات کا حصہ ہے: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقریر، نسل پرست گروہوں کا شدید برہمی کا اظہار
لِنڈا تھامس گرین فیلڈ، اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر آج کل سفید فام افراد کی کڑی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ لِنڈا تھامس کو انکی ایک تقریر میں امریکہ کے ریاستی ڈھانچے اور آئین میں نسلی تعصب کی بنیاد ہونے کا کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کڑوے سچ والی تقریر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ادا گئی تھی، جس کی دوبارہ رکنیت کے لیے امریکہ متمنی ہے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی رکنیت ترک کر دی تھی۔
https://twitter.com/JesseKellyDC/status/1382405644683259905?s=20
تقریر میں لِنڈا تامس کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ امریکہ ایک ناقص اور بوسیدہ اتحاد میں جی رہا ہے، اور یہ نقص اسکی بنیاد سے اس کے ساتھ جُڑا ہے۔ سرکاری تقریر میں بیانیے کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ نقص دراصل غلامی کا گناہ ہے، جس کے تحت سفید فام کو دیگر نسلوں پر...