امریکہ میں مندر تعمیر کیلئے لائے ہندو مزدوروں سے 1.20$/گھنٹہ جبری مشقت کروانے کا انکشاف: چین نے نسلی تعصب اور جبری مشقت کا واقع سامنے آںے پر امریکہ کو تاریخ یاد دلا دی
چین کی جانب سے امریکہ میں بڑھتی جبری مشقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں سینکڑوں ہندوستانیوں کو مندر کی تعمیر کے لیے صرف سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے بھرتی کیا گیا ہے۔
بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ بیجنگ کو امریکہ بڑھتے نسلی تعصب اور جری مشقت کے واقعات پر سخت تشویش ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے منصفانی طور پر مزدوروں کو انکا حق دلوائے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایسے اقدامات کرے جن سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہو۔
ژاؤ نے عالمی میڈیا کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے صرف 14 بین الاقوامی مزدور کنونشنوں کی توثیق کر رکھی ہے، جبکہ 8 بنیادی کنونشنوں میں سے صرف 2 کی توثیق کی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جبری مشقت کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر می...