Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکہ میں مندر تعمیر کیلئے لائے ہندو مزدوروں سے 1.20$/گھنٹہ جبری مشقت کروانے کا انکشاف: چین نے نسلی تعصب اور جبری مشقت کا واقع سامنے آںے پر امریکہ کو تاریخ یاد دلا دی

چین کی جانب سے امریکہ میں بڑھتی جبری مشقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں سینکڑوں ہندوستانیوں کو مندر کی تعمیر کے لیے صرف سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے بھرتی کیا گیا ہے۔

بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ بیجنگ کو امریکہ بڑھتے نسلی تعصب اور جری مشقت کے واقعات پر سخت تشویش ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے منصفانی طور پر مزدوروں کو انکا حق دلوائے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایسے اقدامات کرے جن سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہو۔

ژاؤ نے عالمی میڈیا کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے صرف 14 بین الاقوامی مزدور کنونشنوں کی توثیق کر رکھی ہے، جبکہ 8 بنیادی کنونشنوں میں سے صرف 2 کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جبری مشقت کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں ایک منفی مثال ہے، افریقی غلاموں کی اسمگلنگ، ان کے ساتھ بدسلوکی اور امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے ژاؤ کاکہنا تھا کہ اس قوم کا انسانوں کی مرضی کے خلاف ان سے جبری کام کروانے کا تجربہ سینکڑوں سالوں پر محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے سیاہ فام غلاموں سے کروائی گئی جبری مزدوری کی مالیت موجودہ قیمتوں میں 14 کھرب ڈالر سے بھی زیادہ بنتی ہے، جبکہ دعوؤن کے باوجود امریکہ میں جبری مشقت کی روایت آج بھی برقرار ہے اور اس کے شکار اب غلاموں کی بجائے تارکین وطن بن چکے ہیں۔

چینی ترجمان نے تشویش کے ساتھ اطلاع دی کہ ہندوستانی مزدوروں کو نیو جرسی میں ایک مندرکی تعمیر کے لئے بھرتی کیا گیا ہے اور انہیں ایسا کرنے کے لیے بہت کم اجرت دی گئی۔

گزشتہ ہفتے پانچ ہندوستانی مزدورں نے 200 سے زیادہ افراد کی طرف سے اپنے مالک پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ مزدوری پر لاگو بنیادی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہے جن میں جبری مشقت کی ممانعت کے قوانین بھی شامل ہیں۔

اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کے آجر بوچاسنواسی شری اکشر پرسہوتم سوامی نارائن سنستھا نے مزدور بھرتی کرنے والے ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر انہیں ہندوستان سے لایا۔ اور انہیں مہینے میں 87 گھنٹے فی ہفتہ محض 450 ڈالر میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو کہ ایک گھنٹہ $ 1.20 بنتی ہے۔ ریاست نیو جرسی میں ایک گھنٹے کی کم از کم اجرت 12 ڈالر ہے۔ اور امریکی قانون کے مطابق اگر ملازمین ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں تو آجروں کو قیمت مزدوری کے ساتھ مزید نصف  ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen − sixteen =

Contact Us