امریکہ میں کرسمس پر قیدیوں کو معافی: عراق میں قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے 4 فوجیوں سمیت 20 سیاسی و انتظامی اہلکاروں کی سزا معاف – عوامی مطالبے کے باوجود ایڈورڈ سنوڈن اور جولیان سانج کو معافی نہ ملی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رشیا گیٹ تحقیقات میں سامنے آنے والے دو افراد، تین سابق ارکان کانگریس اور عراق میں شہروں کے قتل عام میں ملوث نجی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار فوجیوں کےلیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
کرسمس سے قبل قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی روایت کو دوہراتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ 15 افراد کو معاف اور پانچ کی سزا کم کریں گے۔ صدارتی معافی حاصل کرنے والے افراد میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ جارج پاپاڈوپلس اور جرمنی کے وکیل الیکس وین دیر زوان شامل ہیں۔ دونوں افراد کو ایف بی آئی تحقیقات میں جھوٹ بولنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ریپبلک جماعت کے دو سابق قانون دان کرس کولنز اور ڈنکین ہنٹر کو مہم کے چندے کے نجی استعمال اور غیر قانونی تجارت کے جرم میں سنائی سزا سے معافی دی گئی ہے۔ ٹیکساس سے رکن کانگریس سٹیو سٹاک مین کو بھی پیسوں کے گھپلے کے ...