اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

امریکہ میں کرسمس پر قیدیوں کو معافی: عراق میں قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے 4 فوجیوں سمیت 20 سیاسی و انتظامی اہلکاروں کی سزا معاف – عوامی مطالبے کے باوجود ایڈورڈ سنوڈن اور جولیان سانج کو معافی نہ ملی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رشیا گیٹ تحقیقات میں سامنے آنے والے دو افراد، تین سابق ارکان کانگریس اور عراق میں شہروں کے قتل عام میں ملوث نجی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار فوجیوں کےلیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

کرسمس سے قبل قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی روایت کو دوہراتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ 15 افراد کو معاف اور پانچ کی سزا کم کریں گے۔ صدارتی معافی حاصل کرنے والے افراد میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ جارج پاپاڈوپلس اور جرمنی کے وکیل الیکس وین دیر زوان شامل ہیں۔ دونوں افراد کو ایف بی آئی تحقیقات میں جھوٹ بولنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ریپبلک جماعت کے دو سابق قانون دان کرس کولنز اور ڈنکین ہنٹر کو مہم کے چندے کے نجی استعمال اور غیر قانونی تجارت کے جرم میں سنائی سزا سے معافی دی گئی ہے۔ ٹیکساس سے رکن کانگریس سٹیو سٹاک مین کو بھی پیسوں کے گھپلے کے جرم سے معافی سنائی گئی ہے۔

سیاسی شخصیات کے علاوہ صدر ٹرمپ نے بدنام زمانہ نجی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار کرائے کے فوجیوں کو عراق میں شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے جرم سے معافی دیتے ہوئے انکی سزا معاف کر دی ہے۔ بلیک واٹر کے چار فوجی 2007 میں النسور چوک میں عراقیوں کے قتل عام کے مجرم تھے۔ بلیک واٹر کے فوجیوں کو معافی دلوانے میں ارکان کانگریس، سابق اعلیٰ فوجی اہلکاروں اور میڈیا کی مہم کا ہاتھ بتایا جارہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے جنرل مائیکل فلن کو معافی دی تھی جن پر روس سے غیر رسمی تعلقات کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ پر وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اور ایڈورڈ سنوڈن کو معاف کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا تھا لیکن بروز منگل کیے عام معافی کے اعلان میں ان دونوں کا نام شامل نہیں ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four + sixteen =

Contact Us