
امریکہ: 25٪ شہری، 40٪ میرین اور 33٪ فوجی اہلکاروں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، حکمران جماعت نے رحجان کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا، قانون سازی پر غور
امریکی بحری فوج کی بڑی تعداد نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے، امریکی میڈیا کو ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 40٪ بحری فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے جس پر حکمران جماعت نے فوجی اہلکاروں کے لیے ویکسین لازم ہونے کی قانون سازی کا اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحریہ کے 75500 اہلکاروں نے ویکسین لگوانے کے لیے حامی بھری ہےجبکہ 48000 نے اس سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی میرین فوج کو دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور فوج مانا جاتا ہے، جو امریکی مفادات کے دفاع کے لیے دنیا بھر میں لڑتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر امریکی افواج میں 33٪ اہلکاروں نے ویکسین لگوانے سے انکار کا اظہار کیا ہے۔
امریکی فوج کے ترجمان کیلی فروشور نے افواج کی جانب سے منفی ردعمل کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کی نفی کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، بہت سے چاہتے ہوں گے کہ پہ...