
امریکہ نے یمنی حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں، امریکہ میں اثاثے بھی منجمند کر دیے
امریکہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس سے عرب ملک میں ایران نواز باغی گروہ پر دباؤ بڑھے گا اور ملک میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔
امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس نے حوثیوں کے بحری و ہوائی افواج کے ذمہ داران منصور السعدی، اور احمد علی حسن پر پابندی لگائی ہے، اور ان کے امریکہ میں تمام اثاثہ جات کو منجمند کر دیا گیا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے حوثی باغیوں کے ہاتھوں عوامی مقامات پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ حوثیوں کی عوامی مقامات پر کارروائیوں سے خانہ جنگی کو مزید ہوا ملی ہے، جبکہ حوثیوں کو حاصل ایرانی اسلحے کی مدد نے بھی خطے میں کشیدگی کو طول دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران عرب ممالک میں باغیوں کو میزائل، دھماکہ خیز مواد حتیٰ کہ ڈرون بھی فراہم کر رہا ہے، جس سے حو...