Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکہ نے یمنی حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں، امریکہ میں اثاثے بھی منجمند کر دیے

امریکہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے دو اہم رہنماؤں پر مالی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس سے عرب ملک میں ایران نواز باغی گروہ پر دباؤ بڑھے گا اور ملک میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس نے حوثیوں کے بحری و ہوائی افواج کے ذمہ داران منصور السعدی، اور احمد علی حسن پر پابندی لگائی ہے، اور ان کے امریکہ میں تمام اثاثہ جات کو منجمند کر دیا گیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے حوثی باغیوں کے ہاتھوں عوامی مقامات پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ حوثیوں کی عوامی مقامات پر کارروائیوں سے خانہ جنگی کو مزید ہوا ملی ہے، جبکہ حوثیوں کو حاصل ایرانی اسلحے کی مدد نے بھی خطے میں کشیدگی کو طول دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران عرب ممالک میں باغیوں کو میزائل، دھماکہ خیز مواد حتیٰ کہ ڈرون بھی فراہم کر رہا ہے، جس سے حوثی اب صرف یمنی حکومت ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک پر بھی مسلسل حملے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر بائیڈن نے منتخب ہوتے ہی یمنی جنگ میں سعودی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا، تاہم انہوں نے اہم عرب اتحادی کی خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں پورے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کے حوثیوں کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے اسے دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

یاد رہے کہ حوثی یمن کا باغی گروہ ہے جس نے ملکی حکومت کے خلاف بغاوت کر رکھی ہے، گروہ یمن کے ایک بڑے علاقے پر قابض ہے جسے ایران کے علاوہ کسی کی حمایت حاصل نہیں اور نہ ہی دنیا کو کوئی ملک انکی انتظامیہ کو قبول کرتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seven + 15 =

Contact Us