امریکی معاشرہ بُری طرح منقسم اور تذبذب کا شکار: تازہ سروے کے مطابق صرف 16٪ شہری نظام سے مطمئن، رکن کانگریس اور صحافی بدنام ترین افراد بن گئے
امریکی شہریوں کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ملک میں حالات روز بروز بگڑ رہے ہیں اور جمہوریت ملک کے لیے ناگزیر ہونے کے باوجود صحیح انداز میں کام نہیں کر رہی۔
امریکہ میں ہوئے ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ صرف 16 فیصد شہریوں کے مطابق ملک میں جمہوریت ٹھیک سے کام کر رہی ہے، جبکہ دو تہائی افراد کا ماننا ہے کہ ملک میں جاری تقسیم آئندہ پانچ سالوں میں مزید بڑھے گی یا موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔
سروے میں 54 فیصد امریکیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ابھی اچھے دن دیکھنے ہیں، اور ملک غلط سمت پر رواں ہے۔ سروے میں جماعتی وابستگی کے اثرات بھی نمایاں تھے اور ریپبلکن ملک کے مستقبل کے حوالے سے زیادہ ناامید اور ڈیموکریٹ بنسبت پرامید تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیے سروے میں ڈیموکریٹ کے حامی زیادہ ناامید تھی، تاہم اب انتخابی فتح نے ان میں امید بڑھا دی ہے۔ ا...