
ہفتہ قبل انتخابات کے حالات ہوبہو بیان کرنے پر سینٹر برنی سینڈر انٹرنیٹ پر زیر بحث: سینٹر وقت میں سفر کرنے والا بزرگ ہے کیا؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے
امریکی انتخابات اور اسکے بعد کے حالات پر تبصرے کی ہوبہو عکاسی پر ڈیموکریٹ سینٹر برنی سینڈر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب چل رہی ہے۔
یاد رہے کہ سینٹر برنی سینڈر خود بھی حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے ایک امیدوار تھے تاہم انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں پیچھے ہٹ گئے۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران سینٹر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن پہلے وہ ووٹ گنے جائیں گے جو پولنگ اسٹیشن پر ڈالے جائیں گے، اور کیونکہ ریپبلکن جماعت کے زیادہ تر ووٹر خود پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالیں گے، لہٰذا پہلے گنتی میں صدر ٹرمپ جیتتے ہوئے نظر آئیں گے، جس پر صدر ٹرمپ جیت کا اعلان کریں گے تاہم بعد میں ڈاک کے ذریعے آئے ووٹوں کی گنتی میں، جو کہ زیادہ تر ڈیموکریٹ کے ہوں گے میں جوبائیڈن کو برتری ملتی نظر آنے پر صدر ٹرمپ انتخابات پر اعتراضات اٹھانا شروع کر دیں گے۔ اور ایسا خصوصاً ان ریاستوں میں ہو گا جہاں دونوں ...