Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ہفتہ قبل انتخابات کے حالات ہوبہو بیان کرنے پر سینٹر برنی سینڈر انٹرنیٹ پر زیر بحث: سینٹر وقت میں سفر کرنے والا بزرگ ہے کیا؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

امریکی انتخابات اور اسکے بعد کے حالات پر تبصرے کی ہوبہو عکاسی پر ڈیموکریٹ سینٹر برنی سینڈر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ سینٹر برنی سینڈر خود بھی حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے ایک امیدوار تھے تاہم انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں پیچھے ہٹ گئے۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران سینٹر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن پہلے وہ ووٹ گنے جائیں گے جو پولنگ اسٹیشن پر ڈالے جائیں گے، اور کیونکہ ریپبلکن جماعت کے زیادہ تر ووٹر خود پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالیں گے، لہٰذا پہلے گنتی میں صدر ٹرمپ جیتتے ہوئے نظر آئیں گے، جس پر صدر ٹرمپ جیت کا اعلان کریں گے تاہم بعد میں ڈاک کے ذریعے آئے ووٹوں کی گنتی میں، جو کہ زیادہ تر ڈیموکریٹ کے ہوں گے میں جوبائیڈن کو برتری ملتی نظر آنے پر صدر ٹرمپ انتخابات پر اعتراضات اٹھانا شروع کر دیں گے۔ اور ایسا خصوصاً ان ریاستوں میں ہو گا جہاں دونوں حریفوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، جن میں پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن نمایاں ہوں گی۔

سینٹر کی جانب سے بیان کیے گئے حالات کا ہوبہو ہونا دونوں حریفوں کی جانب سے بطور ثبوت استعمال کیا جا رہا ہے، انٹرنیٹ پر صدر ٹرمپ کے حامی امریکی صارفین کا کہنا ہے کہ سینٹر نے ڈیموکریٹ کے انتخابات کو چُرانے کی منصوبہ بندی کو عیاں کیا ہے، جبکہ ڈیموکریٹ جماعت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سینٹر نے اپنے تجربے کی بنیاد پر صدر ٹرمپ کے ممکنہ عمل کو بیان کیا۔

جبکہ کچھ صارفین سینٹر سینڈر کو وقت میں سفر کرنے والا بزرگ بھی کہہ رہے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ ایسا ذہین فطین بندہ ہمارا صدر کیوں نہ بنا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven + 12 =

Contact Us