
چینی بحریہ کی امریکی جنگی جہاز کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تنبیہ: امریکہ کا صحت جرم سے انکار
روس کے بعد چین کی جانب سے بھی امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جان میک کین کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چینی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز کو بحیرہ جنوبی چین کے نانشا جزیروں کے پانیوں سے بحری اور فضائی فوج نے مشترکہ کارروائی میں باہر دھکیلا۔
اپنے ردعمل میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی جہاز متنازعہ علاقہ میں تھا، اور اسے عالمی سمندر میں مشقوں کا پورا حق ہے۔
چینی وزارت دفاع نے امریکی جنگی جہاز کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج میں کہا ہے کہ اقدام چینی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نانشا جزیروں پر چین سمیت مشرق بعید کے بہت سے ممالک دعویٰ رکھتے ہے تاہم چین کا کہنا ہے کہ یہ خطے کا مسئلہ ہے، امریکہ یا کسی بیرونی وقت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گ...