
امریکی عوام ملک کی عسکری خارجہ پالیسی سے بیزار، سفارتی طریقوں سے معاملات کو نمٹانے پر زور، 62٪ کی رائے میں افغانستان سے فوری واپسی کرنی چاہیے
باسٹھ فیصد امریکیوں نے افغانستان سے مکمل فوج نکالنے کی حمایت کر دی، جبکہ فوج کوافغانستان میں رکھنے کے حامیوں کی تعداد 2010 کے 30 فیصد سے کم ہو کر محض 15 فیصد رہ گئی۔
امریکی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی افغانستان پالیسیوں سے متفق ہیں اور62 فیصد عوام فوری فوج کے انخلاء کے حق میں ہیں، عوام چاہتی ہے کہ افغانستان میں سفارت کاری سے مقاصد حاصل کیے جائیں نہ کہ جنگ و جدل سے۔
سروے کا مدعہ امریکیوں کی دنیا میں امریکہ کے کردار کے بارے میں جاننا تھا، جس پر اپنے ردعمل میں امریکی عوام نے واضح طور پر کہا کہ وہ ملکی تاریخ کی لمبی ترین جنگ سےاکتا گئے ہیں اور فوری واپسی چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے طالبان سے مذاکرات کو بھی سراہا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ دو ماہ میں افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو مزید کم کرتے ہوئے 4 ہزار پر لایا جائے گا۔
امریکی دنیا بھر میں اپنی فو...