امریکی وفاقی بینک چھوٹے کاروباروں کے لیے قاتل بنا ہوا ہے: روسی معاشی تجزیہ کار
رشیا ٹوڈے کے معروف پروگرام قیصر رپورٹ کے میزبان میکس قیصر اور سٹیسی ہربرٹ نے کورونا وباء کے دوران چھوٹے کاروباروں کا جائزہ لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا وفاقی بینک اور اسکی پالیسیاں امریکہ کے چھوٹے کاروباروں کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہیں۔
میزبانوں کا کہنا ہے کہ امریکہ سیاہ دور سے گزر رہا ہے، جہاں کوئی بدعنوان جتنا چاہے لوٹ مار کرے، غیر قانونی طور پر پیسہ چھاپے، اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ روسی معاشی تجزیہ کاروں نے امریکی وفاقی بینک کی نوٹ چھاپنے کی پالیسی کا موازنہ امریکہ کے بدنام زمانہ مجرم چارلس مینسن سے کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ بینک کی درمیانے درجے کے کاروباروں کے حوالے سے پالیسی ایسے ہی ہے جیسے 20 سال تک مینسن نے جرائم کا بازار گرم رکھا اور اسے کوئی روکنے والا نہ تھا۔ امریکی وفاقی بینک بھی امریکیوں کے لیے سب سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے والے طبقے کے لیے چارلس مینسن بن...