
امریکی ویب سائٹ کا قاسم سلیمانی کے قتل میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے بھی ملوث ہونے کا دعویٰ
گزشتہ سال ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی کمپنی یاہو نیوز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں صیہونی انتظامیہ کے بھی امریکہ کے معاون ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق صیہونی انتظامیہ اس واردات میں نامزد ہونے سے ہر صورت بچنا چاہتی تھی لیکن یاہو نیوز نے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس جتھے کی کمان کرنے والے قاسم سلیمانی کو گزشتہ سال جنوری میں بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں مار دیا گیا تھا، جس کے بعد پہلی بارامریکہ اور ایران کھلی جنگ کے لیے آمنے سامنے بھی ہوئے لیکن مشرق وسطیٰ میں جاری 20 برسوں سے جاری جنگوں کے بعد امریکہ ایک نئی جنگ شروع کرنے سے باز رہا۔
یاہو نیوز کی تحریر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حک...