
امریکہ اور مغربی ممالک آئندہ انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں، مہیا کردہ ثبوتوں پر جواب دیں: روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے امریکہ سے ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ثبوتوں پر جوابدہی طلب کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اعلیٰ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی سفیر جان سلیون کو واضح ثبوت فراہم کیے تھے جن میں امریکہ کی جانب سے روس کے آئندہ انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے منصوبہ عیاں ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود کوئی جواب سامنے نہیں آیا، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اس پر امریکی نمائندے کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ امریکہ کیا کر رہا ہے، اور کیوں؟
ثبوتوں میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر دیگر ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ ان میں گوگل، ایپل، وی پی این اور دیگر شامل ہیں۔ روسی تحقیقاتی اداروں کے مطابق مجموعی طور پر 10 امریکی اور دیگر مغربی ممالک کی کمپنیاں اس منصوبے میں شام...