
روم میں کورونا تالہ بندی کے خلاف پر تشدد احتجاج: دسیوں گرفتار، کئی افراد زخمی – ویڈیو
اٹلی کے دارالحکومت روم میں ڈھابوں اور شراب خانوں کے سینکڑوں مالکان نے کورونا پابندیوں کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا ہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی کا استعمال کیا جس پر شہریوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے دسیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
مظاہرین نے شہری آزادیوں اور کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ کے بیشتر ممالک کی طرح اٹلی میں بھی شام کو مکمل تالہ بندی چل رہی ہے، جبکہ ریسٹورنٹوں کو دن کے وقت بھی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ڈھابوں اور شراب خانوں کے مالکان نے حکومت کے خلاف خوب نعرے لگائے اور فوری کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اب انکے لیے کام کے بغیر جینا ناممکن ہے، وہ ہر قیمت پر اپنے کاروبار کھولیں گے۔ کچھ مالکان نے خود کو زنجیر باندھ کر احتج...