Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روم میں کورونا تالہ بندی کے خلاف پر تشدد احتجاج: دسیوں گرفتار، کئی افراد زخمی – ویڈیو

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ڈھابوں اور شراب خانوں کے سینکڑوں مالکان نے کورونا پابندیوں کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا ہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی کا استعمال کیا جس پر شہریوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے دسیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مظاہرین نے شہری آزادیوں اور کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ کے بیشتر ممالک کی طرح اٹلی میں بھی شام کو مکمل تالہ بندی چل رہی ہے، جبکہ ریسٹورنٹوں کو دن کے وقت بھی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈھابوں اور شراب خانوں کے مالکان نے حکومت کے خلاف خوب نعرے لگائے اور فوری کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اب انکے لیے کام کے بغیر جینا ناممکن ہے، وہ ہر قیمت پر اپنے کاروبار کھولیں گے۔ کچھ مالکان نے خود کو زنجیر باندھ کر احتجاج کیا، انکا کہنا تھا کہ وہ اب خود کو تو بند کر سکتے ہیں لیکن کاروبار نہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی چند شدید متاثر ممالک میں سے ایک ہے، جہاں اب تک 37 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، اور اموات کی شرح بھی بہت زیادہ رہی۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق1 لاکھ 11 ہزار 740 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 3 =

Contact Us