ایتھوپیا عسکری کارروائی جاری: ردعمل میں علیحدگی پسندوں کے اہم ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے، جنگ سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد کی سوڈان کی طرف ہجرت
ایتھوپیا کے شہر باہردار اور گوندر میں دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ حملے شمال میں جاری علیحدگی پسندوں نے کیے ہیں، جن کے خلاف حکومت نے فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
حکام کے مطابق حملے راکٹ بم سے کیے گئے، جس میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع کے مطابق گوندار کے ہوائی اڈے پر ہوئے حملے میں کافی نقصان ہوا ہے۔ مقامی نشریاتی ادراوں کے مطابق باہردار میں ہوا حملہ بھی ہوائی اڈے کے انتہائی قریب تھا، جس سے لگتا ہے کہ نشانہ تو ہوائی اڈہ ہی تھا تاہم نشانہ چوک گیا۔
ملک کے شمالی علاقے ٹگرے میں علیحدگی کی تحریک کے ذمہ داروں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا نشانہ وہ ہوائی اڈے تھے جہاں سے وفاقی حکومت ان پر فضائی حملے کر رہی تھی۔ ہم پر حملہ کرنے والے ہر فرد اور سہولت کو نشانہ بنائیں گے، نہ کہ عوام یا شہروں کو۔
یاد رہے کہ ایتھوپیا کی وفاقی حکوم...