ایرانی رویہ جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ بلنکن
امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی قانون سازوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری بم کی تیاری میں وقفے کے دورانیے کو ہفتوں تک کم کرنا چاہتا ہے، لیکن دوسری طرف امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ امریکی معاشی پابندیاں مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔
بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات جاری ہیں اور دوسری طرف ایران جوہری منصوبے کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا واضع طور پر کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ایران معاہدے میں واپسی کی شرائط کی تعمیل کے لیے تیار ہے یا نہیں۔
دراصل امریکہ اس مدت کے تعین میں مشکل کا شکار ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے میں کتنا وقت لگے گا، اس سلسلے میں صدر اوباما کے دور میں لگائے تخمینے اور آج کے دور میں نمایاں فرق ہے۔ 2015 میں معاہدے سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ ایران کو جوہری ہتھ...