ایرانی اور مغربی لغت میں لفظ “جلد” کے معنی مختلف ہیں: جوہری معاہدے پر گفتگو شروع کرنے کی تاریخ دینے کے سوال پر ایرانی وزیر خارجہ کا جواب
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جوہری معاہدے پر گفتگو شروع کرنے کے ہر طرح کے مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی تاریخ نہیں دیں گے کہ کب معاملے پر دوبارہ بار چیت شروع ہو سکتی ہے؟ انکا کہنا تھا کہ ایران اور مغربی ممالک کے "جلد" کا مطلب مختلف ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بات چیت جلد شروع ہو جائے گی جس پر ایک صحافی نے پوچھا کہ کتنی جلد؟ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ جلد کا مطلب ایک دن ہے، ہفتہ یا مہینہ؟ سوال کے جواب میں عبداللھیان کا کہنا تھا کہ مغرب ارو ایران کے "جلد" میں بہت فرق ہے۔ ایران کے لیے اس کا مطلب کوئی وقت نہیں بلکہ مناسب وقت ہے۔ نئی حکومت ابھی دستاویزات کا مطالعہ کر رہی ہے، معاملات کو اچھے سے سمجھ کر اس پر بات چیت شروع ہو گی۔
یاد رہے کہ 2015 میں ایران کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، روس، چین، جرمنی اور فرانس نے جوہری معاہدہ کیا ت...